بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تکبیرات تشریق کا مسنون عدد

سوال

ایام تشریق میں فرض نماز کے بعد تکبیرات کی سنت تعداد  کتنی ہے؟

جواب

 ۹ ذالحجہ کی فجر سے ۱۳ ذالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ تکبیرات تشریق پڑھنا واجب ہے اور  ایک  ہی مرتبہ پڑھنا  سنت سے  ثابت ہے ، البتہ اگرکوئی سنت سمجھے بغیرایک سے زائدمرتبہ بطورذکرکے پڑھتا ہے توکوئی حرج بھی نہیں،لیکن تین مرتبہ کوسنت نہیں کہاجاسکتا۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں ہے کہ :

"تکبیرتشریق ایک دفعہ کہناواجب ہے،اس سے زیادہ واجب نہیں ہے، درمختارمیں عینی سے نقل کیاہے کہ: زیادہ کہنے میں فضیلت وثواب ہے ،کچھ حرج نہیں ہے،لیکن شامی میں ابوالسعودسے نقل کیاہےکہ :ایک مرتبہ سے زیادہ کہناخلاف سنت ہے، پس بہتر ہے کہ ایک دفعہ پراکتفا کیاجائے'' ۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143812200034
تاریخ01-09-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں