شرابِ حرام کی خالی بوتلوں کی خرید و فروخت
سوال
شرابِ حرام کی خالی بوتلوں کی خرید و فروخت کباڑی کے لیے جائز ہے یا نہیں؟
جواب
شراب کی خالی بوتل کی خرید وفروخت فی نفسہ درست ہے، (بشرطیکہ ممانعت کی کوئی دوسری وجہ موجود نہ ہو)۔
- کما فی الرد المحتار: وجاز بیع عصیر ممن یعلم انہ یتخذ ہ الخمر لان المعصیۃ لاتقوم بعینہ ۔۔۔۔ وقیل یکرہ لاعانتہ علی المعصیۃ ( ج: ۶، ص: ۳۹۰)
- فتاوی محمودیہ، کتاب البیوع، باب البیع الباطل والفاسد والمکروہ، ج: ۱۶، ص: ۱۳۳) ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143812200029
تاریخ30-08-2017

