بھینس کی قربانی کرنا
سوال
قربانی کے اعتبار سے جن آٹھ قسم کے جانوروں کی اجازت ہے ان میں بھینس اور بھینسا تو نہیں آتے پھر اس کی قربانی کیسے جائز ہے؟
جواب
بھینس اور بھینسا، گائے ہی کی ایک قسم ہے، اور گائے کی قربانی کا ذکر احادیث مبارکہ میں صریح لفظوں میں ملتا ہے، لہذا بھینس وبھینسے کی قربانی بھی جائز ہے۔فتح القدیر میں ہے:
’’ ويدخل في البقر الجاموس لأنه من جنسه ‘‘۔(22/106)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143812200013
تاریخ25-08-2017

