ایزی پیسہ اور موبی کیش کا حکم
سوال
1۔ ٹیلی نار سم کا ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ یا جیز سم کا موبی کیش موبائل اکاؤنٹ کھلوانا کیسا ہے ؟
2۔ موبائل اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے پر جو منٹ،ایم بی اور ایس ایم ایس ملتے ہیں؟ ان کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ سود ہے یا نہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
1۔ اگرایزی پیسہ اور موبی کیش سے مقصود فقط رقم کی منتقلی ہوتواس حد تک اس اکاؤنٹ کااستعمال درست ہے،رقم منتقلی کی صورت میں اگر کمپنی صارف سے کچھ رقم (بطور سروس چارجز) وصول کرتی ہے تو یہ بھی درست ہے۔
2۔ موبائل اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم قرض ہے، اور اس پر ملنے والے اضافی فوائد(منٹ،انٹرنیٹ،میسج) سود ہیں؛ اس لیے مذکورہ اکاؤنٹ میں رکھی رقم پر ملنے والے منافع حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

