تنخواہ کی وصولی کے لیے بنک اکاأنٹ کھلوانا
سوال
بعض کمپنیوں میں اصول ہوتا ہے کہ :جب ان کے ملازمین کی تنخواہ 15 ہزار ہو جاتی ہے تو وہ کمپنی اپنے ملازمین کو بینک بھیج دیتی ہے اور ان کا بینک اکاؤنٹ کھلوا دیا جاتا ہے،اے ٹی ایم انہیں دے دیا جاتا ہے کہ اب آپ کی تنخواہ اکاؤنٹ میں آئے گی،بینک اکاؤنٹ کے علاوہ نہیں دیتے،کہتے ہیں کہ : بینک اکاؤنٹ کھلوائیں، ایسی صورت میں بینک اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے یا نہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
مذکورہ صورت میں تنخواہ کی وصولی کے لیے اکاؤنٹ کھلوانادرست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

