بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کرنے والا یکم ذوالحجہ سے بال ناخن وغیرہ نہ کاٹے

سوال

یہ کہا جاتا ہے کہ : جو شخص قربانی کررہا ہے وہ  20 ذوالحج سے عید تک بال، ناخنوں کو نہ کاٹے،  براہ کرم راہ نمائی کریں کہ  کیا یہ سنت ہے؟

جواب

 مسئلہ یوں ہے کہ: جو شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو یکم ذوالحجہ سے قربانی تک اس کے لیے جسم کے بال اور ناخن وغیرہ نہ کاٹنا مستحب ہے(بشرطیکہ بال اور ناخن مقررہ حد سے نہ بڑھے ہوئے ہوں)  اور یہ عمل حدیث سے ثابت ہے۔فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200089
تاریخ22-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں