بی۔سی میں جمع کردہ رقم کی صورت میں قربانی کا حکم
سوال
اگرکہیں بی،سی ڈالی ہو اور ا س کے پیسے ابھی تک نہیں ملے، اور اس بی،سی کی مجموعی رقم اس سے زیادہ ہو جس پر قربانی واجب ہوتی ہے،تو کیاایسی صورت میں قربانی کرنا واجب ہوگا یانہیں؟ اور اگر اتنی رقم بھر دی ہے جس پر قربانی واجب ہوتی ہوتواس صورت میں قربانی واجب ہوگی یانہیں؟
جواب
اگرکسی شخص نے بی،سی میں اتنی رقم جمع کردی ہے جوساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو اور وہ شخص مقروض بھی نہیں تو اس پرقربانی کرناواجب ہے۔اگر بی، سی کی مجموعی مالیت قربانی کے نصاب کے برابر ہے، لیکن بی، سی میں شامل شخص نے نصاب قربانی کے برابر رقم جمع نہیں کی اور اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی مالیت بھی نہیں تو اس پر قربانی واجب نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

