رکوع میں امام کے ساتھ شریک ہونے کا طریقہ
سوال
اگر کوئی شخص امام کے ساتھ رکوع کے وقت نماز میں شریک ہورہا ہو تو وہ کتنی دیر قیام کرکے رکوع میں جائے؟ ایک بار سبحان اللہ کے بقدر یا تین بار؟
جواب
مذکورہ صورت میں رکعت حاصل کرنے کے لیے صرف قیام کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہہ کر رکوع میں شریک ہوسکتا ہے، قیام کے لیے مستقل طور پر ٹھہرنا واجب نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143811200081
تاریخ21-08-2017

