بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام کا کپڑا کیسا ہونا چاہیے؟

سوال

میں سعودیہ میں رہایش پزیر ہوں ، ارادہ ہے کہ اس سال حج کروں، میرا سوال احرام سے متعلق ہے، کیا یہ ضروری ہے کہ احرام سو فیصد کاٹن کا ہو کیوں کہ یہاں الگ قسم کے کپڑے کا احرام ملتا ہے، میرے دوست کا کہنا ہے کہ یہ جائز نہیں ہے؟

جواب

مرد کا احرام دو چادریں ہیں خواہ کاٹن کی ہوں یا اون یا سوت وغیرہ کی،کاٹن کی ہونا ضروری نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200080
تاریخ21-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں