اسمائے حسنٰی کا ثبوت
سوال
مشہور اسماء الحسنٰی قرآن و حدیث سے ثابت ہیں یا نہیں؟
جواب
اسمائے حسنٰی میں سے بعض قرآن کریم واحادیث مبارکہ دونوں میں اور بعض صرف احادیث میں مذکور ہیں، اور ان اسما ء کے متعلق عربی واردو میں بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں، عربی میں امام غزالی رحمہ اللہ کی "المقصد الاسنٰی" معروف ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143811200075
تاریخ19-08-2017

