بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیرون ملک رہنے والا شخص قربانی کہاں کرے؟

سوال

ایک دوست ملائشیا میں ہے، وہ پوچھ رہا ہے کہ وہ ملائشیا میں قربانی کرسکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں کرسکتا تو پھر کیا طریقہ ہوگا ؟ پاکستان پیسے بھجوانے ہوں گے؟ 

جواب

سائل کا مذکورہ دوست اگر صاحب نصاب ہے اور اس پر قربانی واجب ہے  تو  وہ ملائشیا میں قربانی کرسکتا ہے اور پاکستان میں بھی پیسے بھجوا کر قربانی کرواسکتا ہے۔ فقط  واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200074
تاریخ19-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں