اسلامی یا سودی بینک میں شریعہ ایڈوائزر کی ملازمت کا حکم
سوال
کیا کسی اسلامی یا مروجہ بینک میں شرعی ایڈوائزر کے طور پر ملازمت کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب
ہمارے دارالافتا کی تحقیق کے مطابق مروجہ اسلامی بینکاری کے معاملات بھی شرعاً جائز نہیں؛ اس لیے ان میں یا سودی بینکوں میں شریعہ ایڈوائزر کی ملازمت بھی جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143811200073
تاریخ19-08-2017

