غیر وقف مدرسہ کے لیے چندہ کرنا
سوال
اگر کسی مدرسے کی جگہ وقف نہ ہوتو اس مدرسہ کی تعمیر کے لیے چندہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
جواب
غیر وقف شدہ جگہ پر قائم مدرسہ کے لیے اگر لوگ تعاون پر راضی ہوں توان سے چندہ کرنادرست ہے،لیکن چندہ سے جو عمارت بنائی جائے گی وہ وقف نہیں کہلائے گی جب تک کہ اس کو وقف نہ کیا جائے۔(فتاوی محمودیہ15/580،ط:فاروقیہ کراچی)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143811200061
تاریخ13-08-2017

