بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

« میں نے اگر کبھی بھی کسی لڑکی سے نکاح کیا تو وہ مجھ پر طلاق ہوگی» کہنے کاحکم

سوال

اگر کوئی ایسے کہے کہ: میں نے اگر کبھی بھی کسی لڑکی سے نکاح کیا تو وہ مجھ پر طلاق ہوگی، اور پھر وہ نکاح کرے تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب

اس طرح کی قسم کھانے والا شخص جب بھی کسی لڑکی سے نکاح کرے گا اس کی بیوی کو ایک طلاق بائن واقع ہوجائےگی۔  ایسے شخص کے لیے  خلاصی کی  صورت یہ ہے کہ: کوئی دوسرا شخص اس کے کہے بغیر اس کا نکاح کرادے اور پھر یہ قسم کھانے والا شخص زبانی قبول کے بجائے عملاً اس نکاح کو نافذ کردے، مثلاً مہرکی ادائیگی کردے،اس طرح اس کا نکاح بھی ہوجائے گا اور طلاق بھی واقع نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200058
تاریخ12-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں