بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گدھے اور گھوڑے کے گوشت کا حکم

سوال

گدھے اور گھوڑے کے گوشت کا شرعی حکم کیا ہے؟ 

جواب

گدھے کا گوشت حرام ہے، جیساکہ حدیث شریف میں اس کی حرمت آئی ہے۔

اور گھوڑے کا گوشت فی نفسہ حلال ہے، مگر آلہ جہاد ہونے کی وجہ سے مکروہ تحریمی (حرام کے قریب) ہے۔

الفتاوى الهندية (5/ 290)
'' يكره لحم الخيل في قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى، خلافاً لصاحبيه، واختلف المشايخ في تفسير الكراهة، والصحيح أنه أراد بها التحريم، ولبنه كلحمه، كذا في فتاوى قاضي خان، وقال الشيخ الإمام السرخسي: ما قاله أبو حنيفة رحمه الله تعالى أحوط، وما قالا أوسع، كذا في السراجية''۔
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200056
تاریخ12-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں