بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل پر بھیجی جانے والی اسمائلیز یا ایموجیز کا حکم

سوال

میسجز میں جو ایموجیز بھیجے جاتے ہیں، آیا وہ تصویر کے حکم میں ہیں یا نہیں ؟براۓ مہربانی جواب عنایت فرمائیں!

جواب

موبائل وغیرہ میں استعمال ہونے والی ایموجیز (ایسی تصاویر جو کیفیت کے اظہار کے لیے ہوتی ہیں، ان ) میں سے بعض تصاویر ایسی ہیں جو نہ جاندار کی ہیں اور نہ جاندار کے مشابہ ہیں، جیسے: پھول، فروٹ، بیٹ بال وغیرہ، ان تصاویر کا استعمال درست ہے۔اسی طرح جو تصاویر جان دارکے چہرے کے علاوہ دیگر اعضاء (مثلاً:ہاتھ پاؤں) پر مشتمل ہوں ان کے استعمال کی بھی اجازت ہے۔ البتہ جو تصاویر جاندار کے چہرے پر مشتمل ہوں یا جاندار کے چہرے کے مشابہ ہوں (جیسے دائرے کی شکل میں آنکھ، ناک اور منہ کا خاکا بناہو) ان کا استعمال ناجائزہے۔فقط واللہ اعلم


دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200037
تاریخ07-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں