بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک ماہ کے حمل کو ضائع کرانا

سوال

میری ایک کزن ہے،  15 دن پہلے اس کے شوہر نے تین طلاق دیدی، ایک ماہ کا حمل ہے، کیا اس حمل کو ضائع کرسکتی ہے؟ شرعی راہ نمائی فرمائیں!

جواب

کراہت ہوگی، البتہ اگر مطلقہ کی عمر چھوٹی ہو اوراولاد کی وجہ سے دوسری جگہ مناسب رشتہ نہ مل سکتا ہو تو پھر گنجائش ہوگی۔ 

کذا فی الشامیۃ : ونقل عن الذخیرۃ لو ارادت الالقاء  قبل مضی زمن ینفخ فیہ الروح ھل یباح لھا ذالک ام لا؟  اختلفوا فیہ ، وکان الفقیہ علی بن موسی یقول انہ یکرہ ، فان الماء بعد ما وقع فی الرحم مالہ الحیاۃ فیکون لہ حکم الحیاۃ کما فی بیضۃ صید الحرم، ونحوہ  فی الظہیریۃ قال ابن وھبان : فاباحۃ الاسقاط محمولۃ علی حالۃ العذر الخ ( ج: ۳، ص: ۱۷۶، ط: سعید ) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200034
تاریخ07-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں