بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طلاق کو شرط پر معلق کرنا

سوال

باپ نے بیٹے سے کہا کہ: تم نے کہا ہے کہ :آپ(یعنی والد) کی وجہ سے ہمارا گھر برباد ہوا۔ بیٹے نے جواب میں کہا :میری بیوی کو طلاق ہو اگر میں نے یہ بات کی ہو۔جب کہ بیٹے کے ذہن میں بھی یہ بات نہیں آئی،زبان سے کہنا تو دور کی بات ہے۔کیا طلاق ہوگئی کہ نہیں؟

جواب

اگر بیٹا اپنی بات میں سچا ہے کہ اس نے وہ بات(کہ آپ کی وجہ سے ہمارا گھر برباد ہوا) نہیں کہی تو بیٹے کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200032
تاریخ06-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں