بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی وفات اور تدفین کا مقام

سوال

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا  انتقال کہاں ہوا اور تدفین کہاں ہوئی؟

جواب

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ منورہ سے باہر "عقیق" نامی مقام پر ہوا،  اور ان کاجنازہ ، مدینہ لایا گیا، یہیں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بقیع میں تدفین ہوئی، مشہور قول کے مطابق یہ واقعہ سنہ ۵۵ ہجری میں اور دوسرے  قول کے مطابق ۵۸ ہجری میں پیش آیا، تفصیل کے لیے دیکھیں: علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کی " البدایۃ والنھایۃ " اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی " الاصابۃ  "۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200029
تاریخ05-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں