بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام کو سلوانے کا حکم

سوال

کیا احرام کو کسی بھی طرح سلوانے کی شرعاً گنجائش ہے؟ 

جواب

بلاضرورت احرام کو  لنگی کی طرح سینا بھی  مکروہ ہے؛  اس لیے حتی الامکان سلائی سے اجتناب کیا جائے۔ عموماً اَن سلے احرام سے بھی ستر اچھی طرح چھپایا جاسکتاہے، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو احرام کی چادر کو لنگی کی طرح سی لینے کی گنجائش ہوگی۔   فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200025
تاریخ04-08-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں