بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حدیث : ایک میری چاہت ہے ایک تیری چاہت ہے، کی تحقیق

سوال

ایک حدیث  قدسی مشہور ہے:  "ایک میری چاہت ہے، ایک تیری چاہت ہے، ہوگا وہی جو میری چاہت ہے، پس اگر تو  نے خود کو سپرد کردیا  اس کے جو میری چاہت ہے تو میں تجھے دوں گا وہ جو تیری چاہت ہے، اور اگر تو نے مخالفت کی اس کی جو میری چاہت ہے تو میں تھکادوں گا تجھے اس میں جو تیری چاہت ہے، پھر بھی ہوگا وہی جو میری چاہت ہے"۔ کیا یہ حدیث مستند ہے؟

جواب

یہ روایت حکیم ترمذی رحمہ اللہ کی کتاب "نوادر الاصول" میں درج ہے، لیکن محدثین نے اسے موضوع (من گھڑت) قرار دیا ہے، لہذا اس کو حدیث کی حیثیت سے بیان کرنا درست نہیں۔ فقط  واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143811200008
تاریخ29-07-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں