سوفٹ وئیر کمپنی میں ملازمت کا حکم
سوال
میں سوفٹ وئیر کمپنی میں ملازمت شروع کررہا ہوں ، وہاں بینک کے سوفٹ وئیر سسٹم بھی بنتے ہیں ، میرے لیے وہاں کام کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ اور اگر میں یہ شرط رکھ دوں کہ میں بنک کے سوفٹ وئیر پر کام نہیں کروں گا تو کیا بنک کے علاوہ دوسرے سسٹمز میں کام کرنا ٹھیک ہوگا؟
جواب
مذکورہ کمپنی میں بینک کے علاوہ دوسرے سسٹمز میں کام صحیح ہےاور تنخواہ حلال ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143810200040
تاریخ24-07-2017

