زکاۃ کی رقم اپنی اولاد کی تعلیم پر خرچ کرنا
سوال
کیازکاۃ وصدقہ کی رقم کواپنےاولاد کےتعلیمی اخراجات میں خرچ کرسکتےھیں؟
جواب
اپنی زکاۃ اور صدقات واجبہ کی رقم تو اپنی اولاد پر خرچ نہیں کرسکتے۔ البتہ کسی مستحق زکاۃ کو کسی نے یہ رقم دی تو وہ اپنی اولاد کے کسی بھی قسم کے اخراجات میں اسے صرف کرسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143810200024
تاریخ13-07-2017

