محرم اور ربیع الاول میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کرنا
سوال
آج کل لوگ بارہ ربیع الاول،دس محرم، شب معراج اور شب برات میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کرتے ہیں ،کیایہ چیزیں لینااور کھاناجائزہے یانہیں؟
جواب
ان ایام مخصوصہ میں خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء بنانااور تقسیم کرنا بدعت ہے ،لہذا ان کے کھانے پینے سے اجتناب کرناچاہیے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم،کربلاکے شہداء اور بزرگان دین کو ایصال ثواب پہنچانامقصود ہوتو اس کے لیے کسی مہینے یا دن کاانتظارنہیں کرناچاہیے، بلکہ کسی بھی دن جومیسر ہوصدقہ کرکے اس کا ثواب بخش دیاجائے۔(کفایت المفتی،1/237، ط:دارالاشاعت-الاعتصام للشاطبی،1/39،ط:بیروت)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

