بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پریشانی اور رکاوٹوں سے بچنے کا وظیفہ

سوال

میں چار سال سے بہت پریشان ہوں ، کوئی بھی کام شروع کروں، مثلاً: کاروبار یا پڑھائی وغیرہ تو کسی نہ کسی صورت میں رکاوٹ آجاتی ہے، اور کوئی بھی کام انجام تک نہیں پہنچ پاتا، جس سے مالی تنگی بھی ہوجاتی ہے، بہت دعائیں اور وظیفہ پڑھے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

جواب

پنج وقتہ نمازیں اہتمام سے پڑھیں، فجر کے بعد سورۃ یٰسین ایک مرتبہ اور سورۃ الشوریٰ کی آیت نمبر 19 ستر مرتبہ پڑھیں نیز  مغرب کے بعد سورۃ واقعہ پڑھ کر اپنے مسائل کے حل کی دعا کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143810200003
تاریخ29-06-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں