منی اپنے مقر سے شہوت کے ساتھ جدا ہو تو غسل واجب ہوجاتاہے
سوال
بعض اوقات بندہ الٹا سوجاتا ہے اور احتلام ہوجاتا ہے، مگر منی عضو خاص سے باہر نہیں نکلتی، جب پیشاب کرنے جاؤ تو تب نکلتی ہے،تو کیا منی کے جسم سے نکلنے سے پہلے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟
جواب
شہوت کے ساتھ احتلام ہوجائے، لیکن اس وقت الٹا لیٹے ہونے کی وجہ سے منی عضو خاص سےباہر نہ نکلے، کچھ دیر بعد نکل جائے تو غسل واجب ہوجاتاہے؛ اس لیے بغیر غسل کیے نماز اد انہیں کرسکتے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143810200002
تاریخ27-06-2017

