دو مختلف جگہوں پر پندرہ دن ٹھہرنے والا اتمام کرے گا یا قصر؟
سوال
میرا پلانٹ میرے گھر سے دو سو کلومیٹر دور ہے، میں عام طور پر وہاں چار سے چھ دن گزارتا ہوں،کبھی پندرہ دن قیام کا اتفاق یا ارادہ نہیں ہوا،ہاں البتہ پلانٹ سے تیس کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک شہر ہے جو میرے گھر سے ایک سو ستر کلومیٹردور ہے، وہاں میرا کرائے کا مکان بھی ہے اور وہاں میں نے پندرہ یا اس سے زیادہ دن بھی گزارے ہیں اورکئی بار ایسا بھی ہوا کہ کچھ دن پلانٹ پر اور کچھ دن اس تیس کلومیٹر دور شہر میں گزارے اور کل ملا کر پندرہ دن ہو گئے، میرا سوال یہ ہے کہ: میں پلانٹ میں دوران ڈیوٹی پوری نماز پڑھوں یا قصر کروں ؟
جواب
ذکر کردہ تفصیل کی روشنی میں آپ اپنے پلانٹ پر قصر نماز پڑھیں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

