بیوی کے اخرجات کس حد تک شوہر کے ذمہ ہیں؟
سوال
شادی ہونے کے بعد بیوی کے تمام اخراجات صرف شوہر ہی ادا کرے گا؟ اگر بیوی کے اخراجات شوہر کی آمدن سے زیادہ ہیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اور اگر بیوی اپنے اخراجات پورے کرنے پر بضد ہوتو اس صورت حال میں شوہر کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب
شادی کے بعد بیوی کو خوراک، لباس اور رہائش کی فراہمی شوہر کی ذمہ داری ہے۔ اگر بیوی کے اخراجات ان ہی تین مدات میں ہیں تو بیوی کا مطالبہ درست ہے، البتہ اگر ان مدات میں بیوی کے اخراجات شوہر کی آمدن سے زیادہ ہیں تو شوہر اپنی آمدن کےمطابق ان ضروریات کو پوراکرنے کا پابند ہے اوربقیہ شوہر کے خوش حال ہونے تک اس پر دین ہوگا۔اگر بیوی کےاخراجات ان تین ضروریات کے علاوہ ہیں تو شوہر اس کی ادائیگی کا پابند نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

