بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی زکاۃ ادا کرنا شوہر کے ذمہ واجب نہیں

سوال

بیوی کے پاس 6 تولے سے زائد سونا ہو اور اس کے شوہر کی مالی حالت بہتر نہ ہو بلکہ مقروض بھی ہو، اور اس کی بیوی مذکورہ سونے پر زکاۃدینے کا اصرار کرے تو کیاشوہر زکاۃ دینے کا پابند ہوگا؟

جواب

اگر بیوی کے پاس  صرف چھے تولہ سوناہے تو  اس پر زکاۃ واجب نہیں ہے، لیکن اگر چھ تولہ سونے کے ساتھ   نقد رقم بھی ہے تو  اس کی زکاۃ  بیوی پر واجب ہے ۔  شوہر بیوی کی زکاۃ کی ادائیگی کا پابند نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143808200013
تاریخ22-05-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں