بینک میں بطور سوفٹ وئیر انجینئر کام کرنا
سوال
میں لاہور میں بطور سوفٹ وئیر انجینئر کام کرتا ہوں، مجھے کمپنی والے قطر ڈویلپمنٹ بینک بھیج رہے ہیں، وہاں مجھے سوفٹ وئیر انجینئر کے طور پر کام کرنا ہے، میں کنفیوژن کا شکار ہوں کہ جاؤں یا نہیں، میری مدد کیجئے کہ وہاں پر کام کرنا ٹھیک ہے یانہیں؟
جواب
واضح رہے کہ بینک میں ہر قسم کی نوکری اور ملازمت ناجائز ہے خواہ سودی کاروبار سے اس کا تعلق براہ راست ہو یا نہ ہو۔ لہذا بینک میں بطور سوفٹ وئیر انجینئر کام کرنا ناجائز ہے ۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

