بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں ترقی کا وظیفہ

سوال

کاروبار میں ترقی کے لیے مجرب وظیفہ بتادیں۔تاکہ کاروبار دشمنوں اورحاسدین  کے نقصان سے محفوظ رہے!

جواب

کاروبار میں ترقی وبرکت کے لیے باجماعت نمازوں کااہتمام کریں،نیزکاروبار میں حلال وحرام اور شریعت کے احکامات کاخوب لحاظ رکھیں،ہر فرض نماز کے بعد تین باردرجِ ذیل مسنون کا دعا کا اہتمام کریں:

"اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ". ساتھ ساتھ ہر نماز کے بعد  سومرتبہ ’’یا لطیف‘‘  اور ایک مرتبہ {اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ}پڑھ لیا کریں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143807200038
تاریخ23-04-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں