ملائکہ کا نام رکھنا
سوال
ملائکہ نام رکھنا کیسا ہے؟ راہنمائی فرما دیجیے۔ کوئی کہتا ہے: ٹھیک ہے، کوئی کہتا ہے :ٹھیک نہیں ہے۔ اگر ٹھیک نہیں ہے تو کس وجہ سے ٹھیک نہیں ہے؟ ملائکہ نام کسی ایک فرشتے کے ساتھ خاص تو نہیں ہے تو پھر کیوں یہ نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے ؟ راہنمائی فرما دیں!
جواب
ملائکہ نام عموما لڑکیوں کا رکھا جاتا ہے جو کہ ملک کی جمع ہے، ملک کا معنی ہے فرشتہ، ملائکہ کا معنی ہوا فرشتے؛ اس لیے لڑکیوں کا یہ نام رکھنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

