سوفٹ وئیر کمنی میں ملازمت کا حکم
سوال
میں سوفٹ ویئرڈیویلپر ہوں ، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ سوفٹ ویئر کمپنی ہر طرح کا سوفٹ ویئربناتی ہے، جس میں بینک اور انشورنس کمپنیاں بھی شامل ہوتی ہیں، کیا ایسی کمپنی میں ملازمت کرسکتے ہیں؟
جواب
بینک اورانشورنس کمپنی کے لیے سافٹ ویئر بنانا ناجائز ہے اور اس کی آمدنی حلال نہیں, اس کے علاوہ باقی دیگر حلال اور جائز کاموں والے اداروں کے لیے سوفٹ وئیر بنانا جائز ہے ۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143807200025
تاریخ10-04-2017

