سود کی رقم کا مصرف مسجد یا مدرسہ ہوسکتا ہے؟
سوال
میری بیوی نے میزان میں سیونگ اکاونٹ کھلوایا تھا، جو اب میں نے کرنٹ اکاونٹ میں تبدیل کروادیا ہے، سوال یہ ہے کہ سیونگ اکاونٹ میں ملنے والا انٹرسٹ بغیر ثواب کی نیت کے کسی مسجد یا مدرسے میں دے سکتا ہوں؟
جواب
مذکورہ رقم کسی بھی مستحق زکاۃ کو ثواب کی نیت کے بغیر دی جاسکتی ہے، اسی طرح مدرسے کے زکاۃ فنڈ میں بھی دی جاسکتی ہے؛ کیوں کہ وہ مدرسے کے مستحق طلبا پر خرچ ہوتا ہے۔ البتہ یہ رقم مسجد میں نہیں دی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

