تجدید نکاح کے لیے عورت کا گواہ بننا
سوال
کیا تجدید نکاح کے لیے عورت کو گواہ بنایا جاسکتا ہے؟
جواب
نکاح کے لیے دو عاقل بالغ مسلمان مرد یا ایک عاقل بالغ مسلمان مرد اور دو عاقلہ بالغہ مسلمان عورتوں کی موجودگی ضروری ہے، اس شرط میں نکاح جدید اور نکاح کی تجدید دونوں کا حکم ایک ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143806200030
تاریخ22-03-2017

