عورت کا کھلے سر وضوکرنے کا حکم
سوال
کیا عورت سر ڈھکے بغیر وضو کرسکتی ہے؟مسح کرتے وقت بھی سر کھل جاتاہے۔
جواب
ننگے سر وضو کرنےسے وضو پر کوئی اثر نہیں پڑتا،اگر کوئی غیر محرم موجود نہ ہو اور عورت ننگے سر وضوکرتی ہے تووضودرست ہے۔مسح کرتے وقت سرکا کھلنا وضو کی ضرورت کی وجہ سے ہے؛ اس لیے اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143806200026
تاریخ21-03-2017

