بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تجدید نکاح کب اور کیسے ؟

سوال

میں نے سنا تھا کہ اپنے نکاح کی تصدیق یا تجدید کرتے رہناچاہیے،اس کا مطلب کیا ہے؟اور اگرایساکرناہے تو طریقہ بھی بتادیں۔

جواب

فقہاء کرام نے لکھاہے کہ: دین سے ناواقف لوگ  اپنی گفتگومیں ایسے الفاظ استعمال کرجاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کا ایمان اور نکاح خطرے میں پڑجاتاہے اور بعض اوقات ختم ہوجاتاہے؛ اس لیے ایسے لوگوں کو احتیاطاً وقتاً فوقتاً تجدیدنکاح کرتے رہناچاہیے۔

تجدیدِ نکاح کاطریقہ یہ ہے کہ: دوگواہوں کی موجودگی میں نکاح کا ایجاب وقبول کرلیا جائے،  مثلاً: بیوی کہے کہ: میں اپنے آپ کو آپ کے نکاح میں دیتی ہوں اورشوہر کہے کہ میں قبول کرتا ہوں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143806200023
تاریخ20-03-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں