چھالیہ اور گٹکا کھانے کا حکم
سوال
آج کل پیکنگ میں جو گٹکا بنتاہے مثلاًJ.Mاور CITY وغیرہ،یہ بناناکیساہے ؟اور اس کے کھانے کاکیاحکم ہے؟
اور عام میٹھی چھالیہ بنانے اور کھانے کا کیاحکم ہے؟
جواب
جو شے مضر صحت ہو یا خلاف قانون ہو اس کا بنانا درست نہٰیں۔اگرمضر صحت نہ ہو تو بنانا اور کھانا جائز ہے۔
عام چھالیہ بنانااور کھانا جائز ہے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143806200020
تاریخ19-03-2017

