سال بھر بیوی سے بوجہ عذر علیحدہ رہنے پر گناہ ہوگا؟
سوال
میں شادی شدہ ہوں میری عمر چھبیس سال ہے، اور میری بیوی جوان ہے۔ میں سعودیہ میں جاب کرتا ہوں، ایک سال بعد چھٹی ملتی ہے، تو میں بیوی کے حقوق کے بارے میں کیا کروں؟
جواب
بلاعذر چار ماہ سے زائد بیوی سے علیحدہ نہیں رہنا چاہیے،تاہم اگر اتنی مدت عفت کے ساتھ دونوں کا علیحدہ رہنا ممکن ہو اوربیوی کی طرف سے بھی تقاضا نہ ہو تو ملازمت وغیرہ کی غرض سے ایک سال تک علیحدہ رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143806200001
تاریخ28-02-2017

