بنوولنٹbenevolentفنڈ سے حج پر جانا
سوال
سرکاری ملازمین کے بنوولنٹ(benevolent)فنڈ میں حج کے لیے جوقرعہ اندازی کی جاتی ہے،کیاشریعت کی روشنی میں وہ حج درست ہے؟کیوں کہ مذکورہ فنڈمیں بہت سارے ملازمین کے پیسے جمع ہوتے ہیں،اورمحکمہ سال میں صرف دو یاتین ملازمین کو حج پر بھیجتاہے۔
جواب
مختلف گریڈکے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ بنیاد پر کچھ فرق کے ساتھ بنوولنٹ فنڈ کے نام سے کچھ رقم کاٹی جاتی ہے،اور مختلف کاموں میں یہ رقم خرچ کی جاتی ہے،مذکورہ رقم چوں کہ ملازمین کوتنخواہ سے ملنے سے قبل ہی متعلقہ ادارہ کاٹ کراپنے پاس جمع کرلیتاہے،کسی فردکاحق اس کے ساتھ متعلق نہیں ہوتا؛ اس لیے اس فنڈپرقرعہ اندازی کے ذریعہ جن افرادکوحج پربھیجاجاتاہے، ان کاحج درست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

