صحابیات کے چند اسماء
سوال
الحمد اللہ میرے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے صحابیات میں سے کوئی اچھا نام کی رائے (تجویز) دیں ۔
جواب
صحابیات کے مندرجہ ذیل اسماء میں سے جونام پسندہورکھ لیں:
خدیجہ، عائشہ، رَملہ، میمونہ، جویریہ، صفیہ، فاطمہ،نفیسہ،خولہ، سعاد، آسیہ، أرویٰ ، آمنہ، اسماء، اُمیمہ، اُمامہ، برزہ، بریرہ، برکہ، ثویبہ،حسّانہ، حمنہ ، رائعہ، عاتکہ،عمارہ، عمیرہ،لبابہ، لبنی،ماریہ، مریم،ملیکہ، نائلہ، زُنَیرہ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143805200006
تاریخ07-02-2017

