واش روم میں وضو کرنے کا حکم
سوال
واش روم میں وضو کرناکیساہے؟
جواب
واش روم میں وضوکرناجائزہے۔ البتہ وضو کے آداب میں سے یہ ہے کہ پاک صاف ،اونچی جگہ قبلہ روبیٹھ کر وضو کے اول آخر اور درمیان کی مسنون دعاؤں اور اذکار کا اہتمام کرتے ہوئے وضو کیاجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143805200005
تاریخ07-02-2017

