بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ترکہ کی تقسیم

سوال

 والدہ وفات پاگئی ہیں اور انہوں نے اپنے پیچھے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے چھوڑے ہیں اور ان کے وارث ہیں: والدہ، خاوند، تین بیٹے اور چار بیٹیاں۔ برائے مہربانی اس ترکہ کی تقسیم بتادیں۔ 

جواب

مرحومہ کے حقوق متقدمہ اداکرنے کے بعد کل ترکہ کو 120حصوں میں تقسیم کیاجائے گا،شوہرکو30حصے ،والدہ کو 20حصے ،مرحومہ کے ہرایک بیٹے کو 14،14حصے اور ہرایک بیٹی کو 7،7 حصے ملیں گے۔

یعنی ایک کروڑ بیس لاکھ میں سے تیس لاکھ(3000000)روپے مرحومہ کے شوہرکو، بیس لاکھ(2000000)روپے والدہ کو، چودہ ،چودہ لاکھ(1400000)روپے ہرایک بیٹے کو اور سات ،سات لاکھ روپے ہرایک بیٹی کودیے جائیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143804200033
تاریخ25-01-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں