کھانے پینے کی چیزوں پر پھونک مارنا
سوال
چائے گرم ہوتی ہے ،اس لیے اس کو پھونک مار مار کر پیتے ہیں، اس میں کراہت تو نہیں؟
جواب
کھانے پینے کی گرم چیزوں پر (اُف وغیرہ کی)آوازکے ساتھ پھونک مارنامکروہ اورخلافِ ادب ہے، ضرورت کے وقت بغیر آواز کے پھونک مارسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143804200028
تاریخ18-01-2017

