اللہ تعالیٰ سے وعدہ کرکے توڑنے کا حکم
سوال
اللہ سے بار بار وعدہ کیا اور بار بار وعدہ توڑا کیا اس کا کوئی کفارہ ہے؟ کیا یہ وعدہ خلافی اللہ معاف کر دے گا؟ اس وعدہ خلافی کی اللہ کیا سزا دے گا؟
جواب
وعدہ کی پاس داری ایمان کے کمال کی نشانی ہے، اور وعدہ خلافی کی عادت منافقوں کا شیوہ ہے۔ ( مشکاۃ المصابیح ، ص: 15)اس لیے جب وعدہ کیا جائے، خواہ انسان سے ہو خواہ اللہ جل شانہ سے تو حتی الامکان اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے، کبھی وعدہ خلافی ہوجائے تو اس کا کفارہ تو نہیں، البتہ توبہ استغفار کا اہتمام کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

