بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کریڈٹ کارڈ کے مسائل

سوال

(۱) کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے یا نہیں ؟

(۲) ایک شخص ایک چیز سو روپے کی نقد میں خریدتا ہے، لیکن وہی چیز اسی مقام / دکان پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے دو سو کی لیتا ہے، تو کیا یہ صحیح ہے یا اس کے یہ مزید سو روپے سود کے زمرے میں آئیں گے ؟ اور یہ شخص سود دینے والا یا سودی لین دین کرنے والا شمار ہوگا ؟

جواب

(۱) کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز نہیں ہے۔

 (2) کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کی صورت میں کسی چیز کی رقم میں اضافہ اصطلاحی اعتبار سے سود نہیں کہلائےگا، لیکن کریڈٹ کارڈ کا اجراء سودی معاہد ے پر مبنی ہے، اس لیے اس کا اجراء اور استعمال جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143804200016
تاریخ09-01-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں