بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی والوں کا کھانا کھلانا

سوال

لڑکی والوں کی طرف سے نکاح کا کھانا کھلانا سنت سے ثابت نہیں ہے ،مجھے ایک بزرگ نے یہ بتلایاہے، کیایہ صحیح ہے؟

جواب

یہ صحیح ہے کہ لڑکی والوں کی طرف سے کھانا کھلانا سنت سے ثابت نہیں ہے، البتہ غیر شرعی رسومات سے اجتناب کرتے ہوئے لڑکی والوں کی طرف سے آنے  والے مہمانوں کی ضیافت جائز ہوگی۔ اسے  خلافِ سنت کہہ کہ ناجائز نہیں کہاجائے گا؛ کیوں کہ بہت سے کام سنت میں موجود نہیں ہوتے لیکن جائز ہوتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143804200012
تاریخ07-01-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں