قرآن خوانی کے عوض کھانا کھلانا
سوال
اگر گھر یا دکان کی برکت کے لیے مدرسہ کے طلبہ کو بلا کر قرآن خوانی کرائی جائے تو کیا اس کے عوض بھی کھاناکھلانا پلانااور پیسے دینا جائز نہیں؟
جواب
برکت کے حصول کے لیے قرآن خوانی کرنا اور اس کے بعد کھاناکھلانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143804200005
تاریخ02-01-2017

