ولیمہ کی مدت مسنونہ
سوال
ولیمہ شب زفاف کے بعد کتنے دن کے اندر کر سکتے ہیں؟ شب زفاف کے تیسرے دن یا چوتھے دن ولیمہ کرنا درست ہے؟
جواب
جس دن میاں بیوی کے درمیان خلوت ہواسی دن یااگلے دن ولیمہ کرلیناچاہیے، تین دن میں اگرولیمہ کیا جائے تووہ مسنون طریقہ کے مطابق ہوگا ،اس کے بعد اس کی حیثیت عام دعوت کی ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143803200028
تاریخ21-12-2016

