بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنا

سوال

اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنا سنت ہے؟اور اس کا کوئی ثبوت ھے؟

جواب

اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنے کا ثبوت نہیں ہے،  اذان کے بعد جو ثابت ہے وہ  یہ ہے کہ پہلے دُرود شریف پڑھے پھر دُعائے وسیلہ(اذان کے بعد کی مشہور دعا) پڑھے،  پھر یہ دُعا پڑھے: ”رَضِیتُ بِاللہِ رَباً وَبِمحمدٍ صَلَّی اللہُ علیہ وَسلم نبیاً وَبِالْاِسْلَامِ دِیناً“ ۔(شرح النووی علی مسلم، ج: ۱، ص:۱۶۶، شامی، ج:۱، ص۳۹۸)  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143803200012
تاریخ11-12-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں